پاکستان
08 فروری ، 2013

پارلیمنٹ ختم ہونے کے 60دنبعد الیکشن کرائیں گے،حکومت

پارلیمنٹ ختم ہونے کے 60دنبعد الیکشن کرائیں گے،حکومت

اسلام آباد…وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے 60 دن کے اندر انتخابات کرا دیئے جائیں گے۔وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد 60 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے،کمپیوٹرائزڈانتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل عام انتخابات 2013 کے شیڈول کے اعلان تک جاری رہے گا۔وزارت پٹرولیم کی طرف سے بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال میں پٹرول 19 ،مٹی کا تیل 17، ہائی سپیڈ ڈیزل 15 اور لائٹ ڈیزل 17 مرتبہ مہنگا کیا گیا، پٹرول 14 ، مٹی کا تیل 13، ہائی سپیڈ ڈیزل اورلائٹ ڈیزل 14 بار سستا کیا گیا۔ملک میں صنعتوں کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزارت پٹرولیم کا کہنا تھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے ایرانی حکومت نے 25 کروڑ ڈالر امداد فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ،منصوبے کے تحت پاکستان کو یومیہ 750 ملین مکعب کیوبک فٹ گیس دستیاب ہو گی۔

مزید خبریں :