08 فروری ، 2013
کراچی … کراچی میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر 44 علاقوں میں ووٹرزکی دوبارہ تصدیق کی جارہی ہے، دوبارہ تصدیق کا کام 3 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سیاسی جماعتوں کے تحفظات پر کراچی کے 44 علاقوں میں ووٹروں کی دوبارہ تصدیق کی جارہی ہے، جن علاقوں میں ووٹرزکی دوبارہ تصدیق کی جارہی ہے وہاں الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ رینجرز اور پولیس اہلکار ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق ان علاقوں میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے فوج بھی موجود رہے گی، دوبارہ تصدیق کا کام 3 دن میں مکمل کرنے کا ٹاسک ہے۔