پاکستان
08 فروری ، 2013

نوشہرہ:گھروں میں گیس بھرنے اور دھماکے سے ایک شخص ہلاک،پانچ زخمی

نوشہرہ …ضلع نوشہرہ میں گیس لیکج سے رونما ہونے والے دو حادثوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلے میں پیش آیا جہاں پر مسعود نامی شخص کے گھر میں گیس بھرجانے سے اچانک دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں اس کی تین بیٹیاں مروہ، حرم، وجیہہ اس کی بیوی شمائلہ اور بھائی شاہ سعود جھلس گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔دھماکے سے مکان اور گھریلوساماں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جبکہ سوریاخیل میں کمرے میں گیس بھرجانے سے تحسین اللہ نامی شخص جان بحق جبکہ اس کے والد عظمت علی بے ہوش ہوگئے۔ ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :