08 فروری ، 2013
کراچی …الیکشن کمیشن کی جانب سے وحیدہ شاہ کیس میں متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر آئی جی پولیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کو وحیدہ شاہ کیس میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ڈی ایس پی اور انسپکٹر کے خلاف کارروائی کے لیے چار نوٹسز جاری کیے گئے، لیکن احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر سکتا ہے، کمیشن کی منظوری کے بعد آئی جی سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔