08 فروری ، 2013
راولپنڈی…پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مصالحتی کوششوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ راول پنڈی میں پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم کا دو روزہ اجلاس ہوا جس کے دوران افغانستان اور خطے میں امن کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک جبکہ برطانوی وفد کی سربراہی مستقل انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ جان تھامس نے کی۔وزارت دفاع کے اعلامیے کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے لیے مصالحتی کوششوں ،،افغان سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے اور افغانستان میں 2014 کے انتخابات سے پہلے پر امن انتقال اقتدار کا طریقہ کار طے کرنے سے متعلق کوششوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پاک برطانیہ دفاعی تعاون فورم کا آئندہ اجلاس 2014 کی پہلی سہ ماہی میں ہو گا۔