Time 03 جولائی ، 2024
دنیا

برطانیہ پر آئندہ پانچ برس کون حکومت کرے گا؟ کل ووٹنگ ہوگی

برطانیہ پر آئندہ پانچ برس کون حکومت کرے گا؟ کل ووٹنگ ہوگی
انتخابات کے بعد حکومت بنانے کےلیے کسی بھی سیاسی جماعت یا جماعتوں کو  کم از کم 326 نشستیں درکار ہونگی۔

برطانیہ میں کل عام انتخابات منعقد ہونگے، ووٹنگ شروع ہونے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا۔ 

برطانوی عام انتخابات میں تقریبا 5 کروڑ  ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کہ پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کےلیے ساڑھے چار ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

کل 650 نشستوں میں سے 533  انگلینڈ، 59 اسکاٹ لینڈ، 40  ویلز اور 18 نشستیں شمالی آئرلینڈ کی ہیں۔ 

انتخابات میں ملک بھر میں ووٹنگ کےلیے 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی جب کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان 5 جولائی کو کیا جائیگا۔ 

انتخابات کے بعد حکومت بنانے کےلیے کسی بھی سیاسی جماعت یا جماعتوں کو کم از کم  326 نشستیں درکار  ہونگی۔

الیکشن کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں نو منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ 

یاد رہے برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی  کےحکومت کی مدت قانونی طور پر جنوری 2025 تک ہے مگر  22 مئی کو  برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ 


مزید خبریں :