پاکستان
08 فروری ، 2013

شمالی پاکستان میں سرد اور خشک موسم برقرار،برفباری سے رستے بند

شمالی پاکستان میں سرد اور خشک موسم برقرار،برفباری سے رستے بند

کراچی …ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔بالائی علاقوں میں برفباری تورک گئی تاہم راستوں اور بجلی کی بندش نے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کردیا ہے۔مالاکنڈ میں موسم صاف ہوگیا ہے۔کالام اور مالم جبہ میں 5روز بعد بھی راستوں سے برف نہیں ہٹائی جاسکی ہے۔وادی سوات اور ملحقہ علاقوں میں بارشوں کے بعد ابھی تک بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے۔لوئر اور اپر دیر میں برف باری رکنے کے بعد لوگ گھروں کی چھتوں سے برف ہٹارہے ہیں۔ بیشتربالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔گلگت بلتستان کے غذر،استور،دیامر اور اسکردو میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ کئی مقامات پر رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شمالی بلوچستان،قبائلی علاقوں اورآزادکشمیر کے پہاڑوں پر جمی برف نے میدانی علاقوں کو بھی شدید سردکردیا ہے۔

مزید خبریں :