Time 02 جون ، 2025
پاکستان

ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف

ن لیگ نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کر جے ایف 17 دیا: نواز شریف
فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔

ن لیگ کے نوازشریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ  ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔

سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں،سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔ 

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا،شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔

واضح رہے کہ نوازشریف اپنا چیک اپ کروانے لندن گئے ہیں اور وہ عید بھی وہیں گزاریں گے۔

مزید خبریں :