پاکستان
09 فروری ، 2013

تفتان میں فائر نگ سے قبائلی رہنماجاں بحق، چار محا فظ زخمی

تفتان…پاک ایران سرحدی ایریا تفتان میں فائر نگ سے قبائلی رہنماجاں بحق جبکہ چار محا فظ زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے سیندک کراس پر سردار تاج محمد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سردار تاج محمد اپنے چار سیکیورٹی گارڈز سمیت شدیدزخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری اسپتال پہنچایا گیا جہاں سردار تاج محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :