Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ اورکوہستان کے پہاڑوں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ اورکوہستان کے پہاڑوں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس کے علاوہ ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر، ڈیرہ غازی خان، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالا، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدش ہے جب کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر مقامات پر آج اور کل موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کل شام سے مشرقی سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 6 سے 7 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور مطلع زیادہ تر ابرآلود ہوگا جب کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

مزید خبریں :