04 جولائی ، 2024
اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ ان سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نےکہا کہ اگر ایتھلیٹ اگلے ایونٹ کےلیے کوالیفائی نہ کرے تو فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کو فارغ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتور ہیں کہ اُن سے سوال کیا تو حکومت کو لینے کے دینے پڑسکتے ہیں۔
رانا ثنااللہ نے اسپورٹس فیڈریشنز میں آپریشن کلین اپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ارادہ ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز کی کارکردگی پر ان سے سوال ضرور کریں گے۔