دنیا
09 فروری ، 2013

رواں ماہ بھارت میں ہونے والی سارک بزنس کانفرنس ملتوی

رواں ماہ بھارت میں ہونے والی سارک بزنس کانفرنس ملتوی

نئی دلی… رواں ماہ بھارت میں ہونے والی سارک بزنس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں 21 اور 22 فروری کو ہونے والی سارک بزنس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔ منتظمین نے کانفرنس کے التوا کی وجہ مناسب تیاری نہ ہونا بتایا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ بزنس کانفرنس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سمیت پاکستان کی کئی اہم شخصیات کو شرکت کرنی تھی۔

مزید خبریں :