پاکستان
09 فروری ، 2013

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے کئی علاقے بجلی سے محروم

کراچی…کراچی میں کے ای ایس سی کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ رات گئے شہر کراچی کے مختلف علاقے اس وقت تاریکی میں ڈوب گئے جب کے ای ایس سی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، جس کے بعد گلشن اقبال، گلشن معمار، ماڑی پور، جیکب لائن، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، اولڈ سٹی ایریا، سرجانی ٹاؤن، لیاقت آباد اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کی معطلی کے بعد اسٹریٹ لائٹس اور ٹریفک سگنلز بھی بند ہوگئے تاہم کوششوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی لیکن تاحال اب بھی شہر کے کئی علاقے کے ای ایس سی کے نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ کے ای ایس سی انتظامیہ نے بتا یا کہ ٹرپ ہونے والی لائن پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :