Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

حکومت کا اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض

حکومت کا اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض
فوٹو: فائل

حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی( پی اے سی) کیلئے ایک نام دینے پر اعتراض کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام پی اے سی کے لیے دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا مؤقف ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی چیئرمین پی اے سی بننے کی روایت رہی ہے، سنی اتحاد کونسل شیخ وقاص اکرم کے علاوہ مزید 3 نام دے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سنی اتحاد کونسل نے 4 نام دیئے تو اس پر ان سے مشاورت ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق سی اے سی کی جانب سے 4 نام نہ دینے پر ن لیگ نے حکومتی اتحاد سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر پارٹی سے مزید مشاورت کرے گی۔

مزید خبریں :