04 جولائی ، 2024
داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیدنا مفضل سیف الدین کا استقبال کیا۔
گورنر نے سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستہ بھی پیش کیا، اس موقعے پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیدنا مفضل سیف الدین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
گزشتہ روز داؤدی بوہرہ برادری کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سیدنا مفضل سیف الدین عشرہ محرم کے لیے کراچی آئیں گے۔
داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیاکو آرڈی نیٹر شبیرہریانہ والا کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان اور داؤدی بوہرہ برادری نے مفضل سیف الدین کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔