Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: بلوچستان میں دھاری دار لگڑ بگا مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: بلوچستان میں دھاری دار لگڑ بگے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں مردہ دھاری دار لگڑ بگے کے منہ اور پیر پر خون نظر آرہا ہے۔

جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والی کارکن فہد ملک کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ اس دھاری دار لگڑ  بگے نے بچے پرحملہ کیا تھا۔

فہد ملک نے کہا کہ دھاری دار لگڑ بگا عام طور پر انسانوں سے دور رہتا ہے، دھاری دار لگڑ بگےکی نسل معدومیت کا شکار ہے اور رواں سال بلوچستان میں جنگلی جانوروں کو مارنے کی متعدد ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

چیف کنزرویٹو محکمہ جنگلی حیات بلوچستان نے بتایا کہ لگڑ بگا مردہ یا کسی کا بچا ہوا شکار کھاتا ہے، ویڈیو میں واضح نہیں کہ یہ افغانستان ہے یا بلوچستان ہے کیونکہ چاغی میں وائلڈلائف آفیسر نہیں، اسی لیے فاریسٹ آفیسر تحقیقات کررہےہیں۔

مزید خبریں :