دنیا
09 فروری ، 2013

بھارت: پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گورو کو پھانسی دے دی گئی

بھارت: پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گورو کو پھانسی دے دی گئی

نئی دلی…2001 میں بھارتی پالیمنٹ پر حملے میں ملوث افضل گورو کو رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد پھانسی دے دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق افضل گورو کی رحم کی اپیل بھارتی صدر پرناب مکر جی نے مسترد کردی جس کے بعد اسے آج نئی دلی کی تہاڑجیل میں پھانسی دے دی گئی۔ افضل گورو کو دسمبر2001 میں بھارتی پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث ہونے کے اِلزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ افضل گورو کو بھارتی سپریم کورٹ نے 2004 میں پھانسی کی سزا سنائی تھی اور اسے اکتوبر 2006 میں پھانسی دی جانی تھی تاہم رحم کی اپیل دائر کیے جانے کی وجہ سے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تھا۔ رحم کی اپیل مسترد کیے جانے کے بعد افضل گورو کو آج صبح مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے پھانسی دے دی گئی۔

مزید خبریں :