Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

تھانہ آئی 9 میں مقدمہ: علی امین نے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

تھانہ آئی 9 میں مقدمہ: علی امین نے سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی9 میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی تھی/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی9 میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ معطلی کی درخواست دائر کی اور عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا۔

علی امین نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا لہٰذا وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کی جائے۔

عدالت نے علی امین کے تھانہ آئی 9 میں جاری وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کردیے۔

مزید خبریں :