09 فروری ، 2013
واشنگٹن…امریکا کے سابق صدور اور ان کے اہل خانہ کے ای میل اکاوٴنٹ ہیک کیے جانے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سینئر بش،جونیئر بش اوران کے اہل خانہ کے 4 دیگر افراد کے ای میل اکاوٴنٹ ہیک کیے گئے اور اُن کی ای میلوں اور تصاویر تک رسائی حاصل کی گئی۔ نامعلوم ہیکر نے بش فیملی کی کئی تصاویر اور ای میل انٹرنیٹ پر شائع بھی کردی ہیں۔ ہیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بش فیملی کی 2009 سے اب تک کی خط کتابت اور نجی معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔ سینئر بش کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی سیکریٹ سروس اکاوٴنٹ ہیک کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔