Time 06 جولائی ، 2024
پاکستان

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے/ فائل فوٹو

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وفاقی وزرات مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام 1446ہجری کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 6 جولائی کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے جب کہ دیگر صوبوں کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہونگے۔

مزید خبریں :