Time 04 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ملائیشین وزیراعظم پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستان کا 3روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورے کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کےلیے اہم قرار دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں کاتبادلہ ہوا، پاک ملائیشیا بزنس فورم میں تجارت کے فروغ پر مثبت پیش رفت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کو گوشت،چاول کی برآمدات میں اضافہ اور طریقہ کار کو آسان بنایا جائے گا، دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نوازا۔


مزید خبریں :