Time 06 جولائی ، 2024
پاکستان

سندھ: محرم کے دوران 143 علماء اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد

سندھ: محرم کے دوران 143 علماء اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد
محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علماء پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر محرم الحرام میں متعدد علماء کی تقاریر پر پابندی لگادی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔

محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علماء پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء پر 60 روز کے لیے بیانات اور سفری پابندی بھی لگائی گئی جن پر اطلاق فوری ہوگا۔

مزید خبریں :