کاروبار
09 فروری ، 2013

پی ایس او کو بجلی گھروں کیلئے تیل کی سپلائی یومیہ7ہزار ٹن بڑھانے کا حکم

 پی ایس او کو بجلی گھروں کیلئے تیل کی سپلائی یومیہ7ہزار ٹن بڑھانے کا حکم

کراچی…مالی مشکلات کی شکار پی ایس او کے لیے رقم کا بندوبست کرنے کے بجائے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک اور فرمائش کردی۔پی ایس او کو بجلی گھروں کیلئے تیل کی رسد میں سات ہزار ٹن اضافے کا حکم دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایس او کو ہدایت دی کہ بجلی گھروں کو یومیہ سپلائی کی سطح 14 ہزار ٹن سے بڑھا کر 21 ہزار ٹن کر دی جائے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے جسے مختلف اداروں سے 150 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔ حکومت کی جانب سے رقم کیلئے کوئی منصوبہ دینے کے بجائے پی ایس او کو کہا گیا ہے کہ وہ نیشنل بینک سے رابطہ کرے۔دوسری طرف ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زاید یومیہ تیل کا حکم دراصل سیاسی اقدام ہے اور اِس کا مطلب تیلذخیرہ کر کے الیکشن کے دنوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کرنا ہے۔

مزید خبریں :