07 جولائی ، 2024
بلوچستان میں سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کو نکالنے کے لیے ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق سمندری ایمبولینس میں پٹرولنگ اور گرین بوٹس شامل ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے محکمہ ماہی گیری بلوچستان کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل بھی مکمل کیاجاچکا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں 6 لاکھ افراد ماہی گیری کےشعبے سے وابستہ ہیں ان میں سے 82 ہزار 583 رجسٹرڈ ہیں۔