کاروبار
09 فروری ، 2013

سارک بزنس لیڈرز کانفرنس منسوخ، مخدوم امین فہیم کا دورہ بھارت ملتوی

 سارک بزنس لیڈرز کانفرنس منسوخ، مخدوم امین فہیم کا دورہ بھارت ملتوی

کراچی… محمد رفیق مانگٹ… رواں ماہ کے آخر میں ہونے والی ، سارک بزنس لیڈرز کانفرنس منسوخ ہوگئی ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر تجارت امین فہیم کا دورہ بھارت بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے سارک بزنس لیڈرز کانفرس منسوخ ہونے کے بارے میں وزارت تجارت کو آگاہ کردیا ہے ، جس کے باعث وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کا دورہ بھارت ملتوی کردیا گیا ہے۔ کانفرنس 21 فروی سے نئی دہلی میں شروع ہونی تھی اور مخدوم امین فہیم نے اپنے بھارتی ہم منصب آنند شرما کی دعوت پر اس میں شرکت کرنا تھی۔دورے کے دوران پاک بھارت تجارت پر بات چیت بھی متوقع تھی ، جس میں پاکستانی صنعت کاروں کے تحفظات سے بھارتی حکام کو آگاہ کیا جانا تھا۔اس سے قبل پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھی وزیر تجارت کا دورہ بھارت منسوخ ہوچکا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارک بزنس کانفرنس کا التواء پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ہوا۔ حکام نے کانفرنس کے التوا کی وجہ تیاری نہ ہونے کی بتائی۔لیکن ذرائع کے مطابق کانفرنس پاک بھارت تعلقات کی کشیدگی کی وجہ سے کی گئی۔پانچویں سارک بزنس کانفرنس 21 اور24فروری کے درمیان نئی دہلی میں ہونا تھی جسے رکن ممالک کی مشاورت سے آئندہ تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

مزید خبریں :