Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

لاہور: رائیونڈ بائی پاس روڈ پر فیکٹری میں آگ لگنے سے دو مزدور جھلس کر زخمی

لاہور: رائیونڈ بائی پاس روڈ پر فیکٹری میں آگ لگنے سے دو مزدور جھلس کر  زخمی
آگ کاٹن کے گودام میں پہنچی تو شعلے مزید بھڑک اٹھے: فائر حکام/ فائل فوٹو

لاہور:مانگا روڈ رائیونڈ بائی پاس پر فیکٹری میں آگ لگ لگنے سے 2 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ گارمنٹس فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ملحقہ فیکٹری کی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ کاٹن کے گودام میں پہنچی تو شعلے مزید بھڑک اٹھے، آگ لگنے سے دو مزدور جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کی 10 ایمرجنسی گاڑیوں، 2 فائرٹینڈرز اور 35 اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

مزید خبریں :