Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا، فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔

مزید خبریں :