Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

سول ایوی ایشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی تقرری سے متعلق خبر کی تردید

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے) نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کی تقرری سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر ودود اور ڈاکٹر احریمہ معیار پر پورے اترتے  تھے، پوسٹ کے لیے معیار مشتہر کیا گیا تھا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ودود اور ڈاکٹراحریمہ تربیت یافتہ، تجربہ کار تھے، تقرریوں سے متعلق بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔

سی اے اے نے بتایاکہ ڈاؤیونیورسٹی سے ایوی ایشن میڈیسن میں ڈپلومہ ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم کرتا ہے، اس ڈپلومے کا حصول لازمی شرط بھی نہیں تھی، بھرتی کا عمل دیانت داری، شفافیت سے مکمل کیا گیا۔

سی اے اے کے مطابق اس معاملے پر کسی انٹرنیشنل ریگولیٹرکی کوئی رائےسامنےنہیں آئی۔

مزید خبریں :