06 اکتوبر ، 2024
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتےہوئے سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت میں ملوث 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کی رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں کارروائی جاری ہے اور پولیس کی کارروائی میں سب انسپکٹر رانا رمضان کی شہادت میں ملوث ڈاکو سرمدبھائیو اورساجن ملوکانی ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو مارے گئے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں سےکلاشنکوف سمیت سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ دونوں ڈاکوپولیس پرفائرنگ، دہشت گردی سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد پولیس کی بھاری نفری کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔