Time 06 اکتوبر ، 2024
پاکستان

محمود اچکزئی کا اپوزیشن احتجاج کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھانے کا اعلان

محمود اچکزئی کا اپوزیشن احتجاج کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھانے کا اعلان
حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے، سربراہ تحریک تحفظ آئین/ فائل فوٹو 

اسلام آباد:سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔ 

محمود اچکزئی نے احتجاج کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو بلوچستان تک وسعت دینگے اور 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہوگا۔ 

سربراہ تحریک تحفظ آئین نے کہا کہ حکمرانوں کوخبردار کیا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کوضمانت پررہا کیاجائے،ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔ 

محمود اچکزئی نے کہا کہ اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے۔ 

مزید خبریں :