پاکستان
09 فروری ، 2013

کوئٹہ: کچلاک میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ: کچلاک میں گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ … کوئٹہ میں کچلاک تھانے کے قریب کھڑی گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق کچلاک تھانے کے قریب کھڑی مشکوک گاڑی میں بارودی مواد کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے تصدیق کی کہ گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب ہے۔ تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد بی ڈی ایس نے بارودی مواد ناکارہ بنادیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق گاڑی میں 25 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا جبکہ پیٹرول کے 2 ڈبے بھی رکھے گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچلاک تھانے کے قریب دھماکے کے مقام کو بھی کلیئر کردیا گیا ہے اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کو لئے کھول دیا گیا ۔ اس سے قبل کچلاک تھانے کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے جبکہ تھانے سمیت کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچاتھا۔

مزید خبریں :