Time 09 جولائی ، 2024
پاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن اسامہ بن ارشد شہید
فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتا لگایا اور سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے بہادی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، 24 سالہ کیپٹن آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں :