پاکستان
09 فروری ، 2013

سوئس حکام نے صدر زرداری کیخلاف کیس کھولنے سے انکار کر دیا

سوئس حکام نے صدر زرداری کیخلاف کیس کھولنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد…سوئس حکام نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیس کھولنے سے انکار کر دیا ہے،سوئس حکام نے کیس کھولنے سے انکار حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے جانے والے اس خط کے جواب میں کیا ہے جس صدرزرداری کیخلاف کیسز کھولنے کے لئے لکھا گیاتھا۔سوئس حکام کے جوابی خط کے مطابقسوئس حکام نے لکھا ہے کہ صدرزرداری کیخلاف کیسزنہیں کھول سکتے۔وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے سوئس حکام کی جانب سے ملنے والے خط کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہسپریم کورٹ کے حکم پر حکومت پاکستان کی جانب سے 5دسمبر2009کوسوئس حکام کوکیس کھولنے کاخط لکھاگیاتھا ۔

مزید خبریں :