Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

لاہور: سرکاری اسپتالوں کے شعبہ امراض چشم میں مفت آپریشن کی سہولت عارضی بند

لاہور: سرکاری اسپتالوں کے شعبہ امراض چشم میں مفت آپریشن کی سہولت عارضی بند
میو اسپتال میں 6 ماہ میں 18 ہزار سے زائد مریضوں کے آپریشن متاثر ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کے شعبہ امراض چشم میں مفت آپریشن کی سہولت عارضی طور پر بند کردی گئی۔

سرکاری اسپتالوں کے شعبہ امراض چشم کی ری ویمپنگ کی وجہ سے میواسپتال، سروسز اور جناح اسپتال میں مریضوں کے آنکھوں کے مفت آپریشن اب نہیں ہوسکیں گے۔

میو اسپتال میں 6 ماہ میں 18 ہزار سے زائد مریضوں کے آپریشن متاثر ہیں، جنرل اسپتال میں بھی ریگولر آنکھوں کے آپریشن نہیں ہورہے جب کہ گنگا رام میں مریضوں کو آپریشن کی لمبی تاریخیں دی جارہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میو اسپتال کا شعبہ امراض چشم 12 جولائی کو کھل جائے گا، جناح اسپتال کے شعبہ امراض چشم کا ایک ماہ بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا جب کہ سروسز اسپتال کی انتظامیہ تاحال کوئی حتمی تاریخ نہ دے سکی۔

مزید خبریں :