09 فروری ، 2013
تیراہ … خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بمباری میں 8 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خیبر ایجنسی کے بازار زخہ خیل اور اکا خیل میں کالعدم لشکر اسلام کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شدت پسند اپنے زخمی ساتھیوں کو لیکر فرار ہوگئے اور ٹھکانوں پر امن لشکر کے رضاکاروں نے قبضہ کر لیا۔