10 فروری ، 2013
منڈی بہاوٴالدین…منڈی بہاوٴ الدین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لسوڑی کلاں میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جنہیں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ مرنے والوں میں آسیہ بی بی، اس کی 17 سالہ بیٹی ثناء ، 15 سالہ حنا، 18 سالہ بیٹا مزمل حسین اور 7 سالہ بیٹا علی شامل ہیں۔ گھر کا سربراہ افتخار احمد بیرون ملک مقیم ہے۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے لی ہیں جبکہ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔