Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

پی آئی اے کا طیارہ پانی فراہمی پر مامور گاڑی سے ٹکرا گیا، معمولی نقصان پہنچا

پی آئی اے کا طیارہ پانی فراہمی پر مامور گاڑی سے ٹکرا گیا، معمولی نقصان پہنچا
حادثہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے طیارے کو پیش آیا— فوٹو:فائل

کراچی ائیرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ پانی فراہمی پر مامور گاڑی سے ٹکرا گیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق حادثہ کراچی سے اسلام آباد کیلئے اضافی پرواز نمبر پی کے 8300 کے طیارے کو پیش آیا۔

ذرائع نے بتایاکہ روانگی سے قبل رن وے پر موجود اے ٹی آر طیارے کو پانی سپلائی پر مامور گاڑی طیارے کے نچلے حصے سے ٹکرائی، گاڑی ٹکرانے سے رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایچ ایچ کے حامل طیارے کو نقصان پہنچا۔ 

ذرائع کے مطابق گاڑی سے تصادم کے وقت طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا، صبح 6 بجے روانہ ہونے والی پرواز حادثے کے باعث 4 گھنٹے بعد منسوخ کردی گئی۔ 

طیارے کو مزید چیک اپ کیلئے پی آئی اے انجینئرنگ روانہ کر دیا گیا جبکہ پرواز کے مسافروں کو دیگر پروازوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وین کے طیارے سے ٹکرانے سے طیارے کو معمولی نقصان ہوا ہے، طیارہ ضروری مرمت کے بعد جلد آپریشن میں شامل ہو جائے گا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :