14 جولائی ، 2024
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 کی حکومت حواس باختہ ہو چکی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے جعلی نمائندے عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ ن کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے، یہ ٹولہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
مشیراطلاعات کے پی کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلیٰ خیبر پختوا علیٰ امین گنڈاپور ٹھوکیں گے۔
یاد رہے سپریم کورٹ نے دو دن قبل سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا جبکہ کل ہی سیشن کورٹ نے عدت کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو مقدمے سے بری کردیا تھا۔