14 جولائی ، 2024
کوئٹہ میں کتےکےکاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 4 روز میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 40 سے زائد زخمی سول اسپتال لائےگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں نواں کلی، بھوسہ منڈی، پشتون آباد اور سریاب کے علاقوں سےکتوں کےکاٹنے سے زخمی افراد لائےگئے۔
ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہےکہ سول اسپتال میں ریبیز کا انجیکشن دستیاب نہیں ہے، 2 ماہ سے ڈی جی آفس کو مراسلے لکھ رہا ہوں مگر انجیکشن نہیں ملے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ کتےکےکاٹنے کے بعد لگایا جانے والا انجیکشن بلیک میں فروخت ہو رہا ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ شہر میں کتا مار مہم شروع کرے۔