پاکستان
17 جنوری ، 2012

شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک موٹر وے بند

شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آبادتک موٹر وے بند

فیصل آباد. .. . . . . .شدید دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک موٹر وے عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق رات گئے دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک حد نگاہ صفر ہو نے کی وجہ سے موٹروے بند کر دی گئی ہے جبکہ کوٹ مومن سے آٹھ کلو میٹر کے علاقے میں بھی دھند کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔پشاور سے رشکئی تک کے 40 کلو میٹر تک کا ایریا ہیوی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صبح تک دھند میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ڈرائیورحضرات غیر ضروری سفر سے گریز اورفوگ لائیٹس کا استعمال کریں۔

مزید خبریں :