پاکستان
10 فروری ، 2013

فیصل آباد: شوہر کی فائرنگ، بیوی اور 4 بچے جاں بحق، خود کو بھی گولی مارلی

فیصل آباد: شوہر کی فائرنگ، بیوی اور 4 بچے جاں بحق، خود کو بھی گولی مارلی

فیصل آباد … فیصل آباد میں بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے فائرنگ کر دی، بیوی اور 4 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد شوہر نے خود کو بھی گولی کر خودکشی کر لی۔ افسوسنا ک واقعہ فیصل آباد کے علاقے یاسین آباد میں پیش آیا جہاں ایک شخص عامر اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے سسرال آیا ، ناکامی پر مشتعل ہو کر عامر نے بیوی بچوں پر فائرنگ کر دی جس سے خاتون فرح بی بی اس کے 3 بچے 13 سالہ ابوبکر، 10 سالہ عمار، 5 سالہ نمرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 سالہ بیٹا حنظلہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ واقعے میں 12 سالہ آمنہ اور عامر کا بردار نسبتی فرحان بھی شدید زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے بعد عامر نے خود کو بھی گولی مارکر خود کشی کرلی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آمنہ کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :