پاکستان
10 فروری ، 2013

کسی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے، فاروق ستار

کسی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے، فاروق ستار

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی بھی جمہوری حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے۔ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں بلدیاتی نظام ہوتا تو ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام مکمل ہو چکا ہوتا، جاپان سے ماس ٹرانزٹ منصوبے سے متعلق بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے نگراں وزیر آعظم کیلئے نام مانگے ہیں، نگراں حکومت کیلئے سیاسی جماعتوں سے اور رابطہ کمیٹی کی مشاورت جاری ہے۔

مزید خبریں :