پاکستان
10 فروری ، 2013

نارتھ کراچی میں فائرنگ، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، موٹر سائیکل جلادی

نارتھ کراچی میں فائرنگ، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، موٹر سائیکل جلادی

کراچی … نارتھ کراچی کے علاقے باباچوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد مشتعل افراد نے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگادی اور پولیس چوکی میں توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے خلاف مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ایک موٹر سائیکل کوآگ لگادی ، علاقے میں موجود پولیس چوکی میں بھی توڑ پھوڑ کی۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، تاہم علاقے میں کشیدہ صورتحال برقرار ہے۔ پولیس کے مطابق جلاوٴ گھیراوٴ کا واقعہ علاقے سے گزرنے والے جنازے کے شرکاء کی جانب سے دکانیں بندکرانے کیلئے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے بعد پیش آیا۔

مزید خبریں :