Time 16 جولائی ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے جسے فوری واپس لینا چاہیے: انسانی حقوق کمیشن

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے جسے فوری واپس لینا چاہیے: انسانی حقوق کمیشن
پابندی کا اقدام پی ٹی آئی اراکین کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، یہ جمہوری اقدار کے لیے بڑا دھچکا ہے: انسانی حقوق کمیشن/ فائل فوٹو

انسانی حقوق کمیشن نے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی تو اس سے سیاسی افراتفری کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ غیرآئینی ہے جسے فوری واپس لینا چاہیے۔

انسانی حقوق کمیشن کے مطابق پابندی کا اقدام پی ٹی آئی اراکین کے آئینی حق کی خلاف ورزی ہے، یہ جمہوری اقدار کے لیے بڑا دھچکا ہے، سپریم کورٹ متفقہ فیصلہ دے چکی کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔


مزید خبریں :