10 فروری ، 2013
پشاور…پشاور میں مقامی زیارت کے قریب بم کی اطلاع پر مشکوک شاپنگ بیگ سے دو دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پشاور میں رنگ روڈپر پھندو چوک کے قریب بم کی اطلاع ملی، جس پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر مشکوک شاپنگ بیگ کو چیک کیا تو اس سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔