10 فروری ، 2013
کراچی…اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرکے جعلی نوٹ بنانے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا اور جعلی نوٹ بنانے کی چار پلیٹیں برآمد کرلیں۔ ایس ایس پی فارق اعوان کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاع ملنے پر منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرکے جعلی نوٹ بنانے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے پانچ سو اور پانچ ہزار کے جعلی نوٹ چھاپنے والے شیشے کی چار ڈائیاں اور نوٹ بنانے والے کیمیکل اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم 500 اور 5000 کے جعلی نوٹ چھاپتا تھا۔