10 فروری ، 2013
کوئٹہ…کوئٹہ میں دو راکٹ حملے، نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے راکٹ گرنے سے تین بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کیا گیا پہلا راکٹ خدائے داد روڈ پر ایک گھر کی چھت گرا راکٹ پھٹنے سے پولیس کانسٹیبل احمد جان، اسکی اہلیہ اور تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے،جبکہ دوسرا راکٹ تقریبا پانچ منٹ بعد پیر ابوالخیر روڈ پر گرا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے کی زد میں آکر ایک راہگیر زخمی ہوگیا،دونوں دھماکوں کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا،واقعات کے بعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقوں کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے کے بعد پیرابوالخیرروڈ پر ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی جس سے علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردیں۔راکٹ حملوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ یونائٹڈ آرمی نے قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب پشتونخِواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے کوئٹہ میں راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔