10 فروری ، 2013
سیالکوٹ … گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ وہ بطور گورنر بغیر تنخواہ اور پرٹوکول کے پنجاب کے عوام کی نمائندگی اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ سیالکوٹ کے علاقے ڈھلے والی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اگر این اے 111 کے لوگ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے آئندہ انتخابات میں وفا نہیں کریں گے تو وہ انہیں رحیم یار خان سے کامیاب کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان کی ہدایت پر پنجاب کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔