10 فروری ، 2013
بولان … ضلع بولان میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کے دھماکے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع بولان کے علاقے آب گم میں سڑک کنارے بارودی سرنگ نصب کی تھی کہ ایک گاڑی اس سے ٹکرا گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا تاہم اس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچااور کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا،واقعہ کے بعد مقامی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔