پاکستان
10 فروری ، 2013

صدرآصف زرداری کی سیاست کا کوئی توڑ نہیں رحمان ملک

 صدرآصف زرداری کی سیاست کا کوئی توڑ نہیں رحمان ملک

لاہور…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ اگر عبوری حکومت کی مدت کو لمبا کیا گیا یا الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کی گئی تو قوم نہیں مانے گی۔صدر کے لاہور آنے سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی سیاست کا کوئی توڑ نہیں، وہ جب بھی آتے ہیں کھلبلی مچ جاتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو صدر کا استقبال کرنا چاہئے تھا اب بھی اگروہ بلاول ہاوٴس جا کر صدر سے ملیں تو یہ خوش آئند ہو گا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کے لئے مجبور ہوئے۔ ابھی بات چیت شروع نہیں ہوئی تو گارنٹی کا تو کوئی سوال ہی نہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس کے بارے میں خدشہ ہے کہ یہ بس ہی نہ ہو جائے۔

مزید خبریں :